کورونا کے باعث اجتماعات پرپابندی؛ عوام کوذہنی طورپرقائل کرنا پڑے گا، شاہ محمود قریشی

0

اسلام آبا( آن لائن )د: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اجتماعات کے معاملے پرعوام کوذہنی طورپرقائل کرنا پڑے گا۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظرصرف نوٹیفکیشن نکالنے سے اجتماعات پر پابندی کا معاملہ حل نہیں ہوگا، اجتماعات کے معاملے پرعوام کوذہنی طورپرقائل کرنا پڑے گا، اتفاق ہوا ہے کہ مساجد میں اجتماعات کومحدود کیا جائے، تمام علما کرام اورصوبوں نے اتفاق کیا اجتماعات سے گریزکیا جائے۔ ہوزیرخارجہ نے کہا کہ کل کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے، صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطے بہتر بنانے کیلیے اقدامات کیے گئے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکے ذریعے صوبے، مرکزرابطے میں ہوں گے جب کہ کل کے اجلاس میں ہیلتھ ورکرزکومحفوظ کرنیکیلیے فیصلے کیے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے کیلیے مشینوں کا آرڈردیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران سپلائی بحال رکھنے کیلیے متعلقہ حکام کوہدایات کی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.