بھارت، قرنطینہ کے دوران خاتون اجتماعی زیادتی کا شکار

0

اجمیر شریف: بھارتی ریاست راجستھان میں قرنطینہ میں موجود ایک خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔بھارت جس کا شمار خواتین کے تحفظ کے حوالے سے دنیا کے بدترین ممالک میں ہوتا ہے اب وہاں کورونا جیسی وبا میں بھی خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک 40 سے 45 سالہ خاتون گذشتہ ہفتے لاک ڈائون کے باعث راجستھان کے علاقے مادھو پور میں پھنس گئی تھی۔جے پور کی رہائشی خاتون نے پناہ کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن سے مدد طلب کی تھی تاہم پولیس نے اسے کورونا کے شبے میں ایک سرکاری اسکول میں ایک رات کے لیے عارضی طور پر ٹھہرادیا تھا کیونکہ وہاں کوئی اور قرنطینہ مرکز موجود نہیں تھا۔اس دوران 3 مقامی نوجوانوں نے اسکول میں داخل ہو کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم اب انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے اور تمام ملزمان کی عمریں 20 سال کے قریب ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ایک قرنطینہ مرکز میں بھیج دیا گیا ہے جہاں اس کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو انڈیا کے مطابق بھارت میں اوسطا ہر 20 منٹ میں ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے 826 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.