اطالوی جہاز میں سوار 148 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

0

میڈرڈ: اسپین: اطالوی جہاز کے عملے کے 148 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحری جہاز جنوری سے ناگاساکی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے جس میں 623 افراد سوار ہیں۔ ان میں سے 148 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔اسپین بھی اس وقت کورونا سے شدید متاثر ہے جہاں اب تک 23 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔کورونا وائرس سے بہت زیادہ متاثر اسپین نے ڈیڑھ ماہ بعد زندگی جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اطالوی حکومت کے مطابق 14 سال سے کم عمر بچوں کو ایک گھنٹے کے لیے باہر نکلنے کی اجازت دے دی گئی جبکہ بچوں کو والدین میں کسی ایک کے ساتھ گھر کے قریب چہل قدمی کی اجازت دی گئی ہے۔اسپین میں لاک ڈان ختم کرنے کے اگلے مرحلے میں نوجوانوں اور بزرگ شہریوں کو بھی ایک گھنٹے کے لیے باہر نکلنے کی اجازت دے گی۔اطالوی حکومت نے ایمرجنسی اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بھی دوگنا کرنے کی ہدایات دے دیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 7 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 29 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 8 لاکھ 78 ہزار 955 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1157 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 700 سے زائد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.