وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) ہوگا،سات رکنی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

0

اسلام آبا د :  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو ہوگا،اجلاس میں سات رکنی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگے، اجلاس کے ایجنڈے میں سر فہرست کورونا وائرس کی وبائی صورت حال سے نمٹنے کی حکمت عملی کا جائزہ لینا ہے،اس کے علاوہ کابینہ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کابینہ رمضان میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لے گی جبکہ رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ پاک عرب ریفائنری بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو کی منظوری دے گی ساتھ ہی پیٹرولیم ڈویڑن کی سرکاری کمپنیوں میں ڈائریکٹرز کی خالی اسامیوں پرنامزدگی کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہیں،پاکستان پیٹرولیم کمپنی، سوئی نادرن گیس، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ، آئل اینڈ گیس کمپنی میں نامزدگیاں کی جائیں گی۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ پروگرام کی شرائط کے تحت توانائی شعبے کی سرکاری کمپنیوں میں ماہرین پر مبنی بورڈز کی تعیناتی کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.