18ویں ترمیم ایک متفقہ قومی دستاویز ہے، چھیڑ چھاڑ سے نئے تنازعات جنم لیں گے ،احسن اقبال

0

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم ایک متفقہ قومی دستاویز ہے، چھیڑ چھاڑ سے نئے تنازعات جنم لیں گے ،تمام سیاسی جماعتوں نے اسے مشترکہ طورپر پارلیمان سے منظور کیا تھا،ایسے موقع پہ جب قوم مختلف بحرانوں میں گھری ہے ، نئے جھگڑے کھڑے کرنے کا کیا مقصد ہے؟، ٹھارویں ترمیم کے حوالے سے بیان میں انہوں نے کہا ملک کا اس وقت مسئلہ کورونابحران سے نپٹنا ہے، ایسے میں اٹھارویں ترمیم پر نیا محاذ کھولنے کی کیا منطق ہے ؟،حکومت وفاق اور اکائیوں کو جمع کرنے کے بجائے سیاسی تفرقہ بازی پھیلانے کی کوشش نہ کرے،اٹھارویں ترمیم سے چھیڑ چھاڑ کی بجائے لوکل گورنمٹ کا نظام بحال کریں تاکہ کورونا سے نمٹا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.