اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل نے تحصیلدار عبدالصمد مری اور ایس ایچ او غلام فرید کے ہمراہ اچانک شہر کا دورہ کیا

0

کوہلو:۔ اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل نے تحصیلدار عبدالصمد مری اور ایس ایچ او غلام فرید کے ہمراہ اچانک شہر کا دورہ کیا سبزی،پھل،گوشت،دودھ،دہی،فلور ڈیلرسمیت مختلف اشیا ء خوردنوش کی قیمتوں اور حفظان صحت کے اصولوں کا جائزہ لیا خود ساختہ مہنگائی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے متعداد دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے گئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل نے کہا ہے کہ ضلع میں کسی کو خود ساختہ مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اگر کسی بھی دکاندار نے نرخ نامہ کو نظر انداز کر کے من پسند قیمتوں پر اشیاء خوردنوش فروخت کرنے کی کوشش کی تو نہ صرف اُن پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے بلکہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی دکانیں سیل کردئیے جائیں گے خود ساختہ مہنگائی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ماہ صیام اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ دکاندار چند پیسو ں کی خاطر موقع دیکھ کر شہریوں کو مہنگائی اشیاء فروخت کرنے کی کوشش کررہیں ان کے خلاف کارروائی کاسلسلہ جاری ہے بازار میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے ساتھ ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس ضلعی انتظامیہ کے اہلکار گشت پر معمور ہیں جو خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف رپورٹ کریں گے شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاوٹ اور مہنگائی کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف بروقت کارروائی کی جاسکے دکاندار اپنی دکانوں میں کورنا وائرس کے احتیاطی تدابیر اور حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھیں شہریوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ بغیر ضرورت کے بازاروں میں آنے سے اجتناب کریں کیونکہ کورنا وائرس جس تیزی کے ساتھ ساتھ پھیل رہی ہے ہمیں پہلے سے بھی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.