صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نکلنے گریز کریں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ عالمی وبا کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے

0

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نکلنے گریز کریں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ عالمی وبا کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے انہوں نے کہا کہ وائرس سے بچاو کا واحد حل لاک ڈوان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والےبحران کا ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن و امان اور کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ عبدالباسط،انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ, چیئرمین ڈسٹری بیوشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی صالح محمد ناصر،سیکرٹری سوشل ویلفیئر عبدالرؤف بلوچ، ایڈیشنل آئی جی عبدالرزاق چیمہ،کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان،ڈی جی لیویز مجیب احمد قمبرانی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی و دیگر اعلی افسران نے شرکت کی . ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اجلاس کے شرکاء کو کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اٹھائے گئے اقدامات وانتظامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل اور عوام میں ماسک پہنے اور سماجی فاصلے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوےصوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں مقامی سطح پر کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اب تک صوبے کے 17اضلاع میں وائرس سے 800سو سے زائد افراد متاثر اور 15 ہلاکتیں ہوچکی ہیں خواتین کے مقابلے میں وائرس مردوں میں زیادہ پہھیل رہا ہے لہذا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل لاک ڈوان پر سختی سے عمل اور احتیاطی تدابیر اختیارکرنا ہےانہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ڈاکٹروں پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر اداروں جو کہ کرونا وائرس سے جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں کے لے بھرپور اقدامات اور حفاظتی تدابیر اختیار کر رہی ہے کرونا عالمی وباء ہےجوکسی ایک مخصوص ملک کے ساتھ منسلک نہیں ہے کرونا وائرس کا مقامی سطح پر پھیلاو تشویش ناک امر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.