اپوزیشن جماعتوں میں احتجاج کا دم خم ہے نہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا، وزیر اعلیٰ پنجاب

اپوزیشن جماعتوں میں احتجاج کا دم خم ہے نہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہورہ(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں احتجاج کا دم خم ہے نہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا، یوم سیاہ کی نا کامی اپوزیشن کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن صرف اقتدار کیلئے بے چین ہے، پاکستان کے عوام انتشار کی سیاست نہیں چاہتے، قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پر پورا اعتماد ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ مخالفین کے پاس پاکستان کو آگے لے جانے کا کوئی ایجنڈا نہیں، یہ عناصر ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ذاتی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ماضی کے مسترد شدہ عناصر کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا، نیا پاکستان نئی سوچ، نئے وژن اور نئے نظریئے کے تحت ترقی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں