تربت میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہید کیپٹن عاقب جاوید پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں میں سپرد خاک

تربت میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہید کیپٹن عاقب جاوید پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں میں سپرد خاک

سرگودھا (زیبائے پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقہ تربت میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہونیوالے کیپٹن عاقب جاوید کوقومی پرچم میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ نوتھیاں تحصیل بھیرہ میں سپرد خاک کردیاگیاتفصیلات کے مطابق نماز جنازہ کیموقع پر پاک فوج کے دستے نے شہید کو سلامی دی قبل ازیں شہید کاجسد خاکی جب انکی رہائش گاہ پرپہنچاتو ہزاروں افراد شہید کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھی،شہید کی قبر پرصدر پاکستان، چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی طرف سے پھولوں کی چادرچڑھائی گئی ،شہیدکی نمازجنازہ میں پاک افواج کے افسروں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہیدنے سوگواروں میں ماں باپ کے علاوہ ایک بھائی اور دوبہنیں چھوڑیں۔جنازہ کے موقع پر رعزیز و اقارب کے ساتھ اہل علاقہ بھی شہید پر فخر کا اظہار کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں