اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی سکولز کو اپنی مرضی سے فیسوں میں اضافے سے روک دیا

0

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی سکولز کو اپنی مرضی سے فیسوں میں اضافے سے روک دیا ۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت کے مطابق نجی سکولز کی فیسوں کے تعین کا اختیار پیرا کو دے دیا گیا ،پیرا نجی سکول کی فیسوں کے تعین کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے سے رہنمائی لے۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ ریگولیٹری باڈی پیرا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق رولز بنائے۔ عدالت نے کہاکہ ڈاکٹر عظمیٰ کے بچوں کو سکول سے بے دخل کرنے پر پیرا دو ہفتوں میں مسئلہ حل کریں، پیرا والدین اور اسکول انتظامیہ کو بٹھا کر معاملہ حل کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں کے تعین پر تمام درخواستوں کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا۔یاد رہے کہ اسلام آباد پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے پیرا کے نوٹیفکیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا تھا،نجی اسکولز بچوں کے والدین نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.