درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،دیکھ بھال بھی لازمی ہے ،عبدالکریم شیرانی

0

مستونگ(این این آئی)ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مستونگ عبدالکریم شیرانی صدر میونسپل یونین ایمپلائز بابو شارخ خان علیزئی جان محمد جتک شاہ محمد غلام مصطفی علیزئی و دیگر نے پبلک پارک شاہی باغ روڈ بابو محلہ میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر انھوں نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور دخت لگا کر اس کا دیکھ بال کربھی بہت لازمی ہے اپنے آس پاس درخت لگا کر اپنے اردگرد کو سرسبز و شاداب بنانے میں ہر انسان نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔جہاں پر درخت زیادہ ہونگے وہاں پر بارشیں بھی زیادہ ہوتی ہیں اور ماحول صاف رہتاہے اور بیماریاں بھی بہت کم ہوتی۔انھوں کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ درخت لگامیں منحصر ہے،معاشرے کا تمام مکاطب فکر کے لوگوں کی زمہ داری ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے زیادہ سے دخت لگائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.