کوئٹہ ،کرونا وائرس آنے سے پہلے ہی سرجیکل ماسک نایاب ہوگیاہے، ارباب لیاقت علی

0

کوئٹہ( این این آئی)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے جنرل سیکریٹری ارباب لیاقت علی نے اپنے بیان میں کہا کے کرونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات ناکافی ہے۔ تقریبن 200 کے قریب زائرین ایرانی باڈر میں پسے ہوئے ہے جن کو پاکستانی حکام آنے کے اجازت نہیں دے رہے ہے وفاقی حکومت سے گذارش کرتے ہے کہ ایرانی باڈر میں پسے پاکستانیوں کو اسے مسئلہ سے نجات دلائیں اور انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی صاحبہ کی اس اقدام کو سراہتے ہے کہ جنہوں نے منافع خور اور ذخیرے اندوزی  کرنے والا میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مار کر سرجیکل ماسک سرکاری تحویل میں لے لیا۔ یہ میڈیکل اسٹورز والے 5 روپیہ والا سرجیکل ماسک کو 30 سے 50 روپیہ میں بیچ رہے تھے۔ اور ہم ندا کاظمی صاحبہ سے گزارش کرتا ہے اس ماسک کو عوام میں تقسیم کرئے اور ان منافع خور اور ذخیرے اندوزی کرنے والے میڈیکل اسٹورز کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ دوسرے میڈیکل اسٹورز والے ان سے عبرت لے سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.