10 مئی سے پہلے پہلے ریلوے میں انقلاب آنے جارہا ہے، شیخ رشید احمد

0

فیصل آباد(این این آئی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10 مئی سے پہلے پہلے ریلوے میں انقلاب آنے جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مسافر ٹرینوں سے نفع نہیں ہوسکتا، فریٹ ٹرینوں سے آمدن ہوتی ہے، 10 مئی سے پہلے پہلے ریلوے میں انقلاب آنے جارہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے نکالتے ہوئے غریب پر منہگائی کو بوجھ پڑا، عمران خان کو مہنگائی اور بے روزگاری کا احساس ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ طاقتور مزید طاقتور ہو، ڈیل ہویا ڈھیل کوئی فرق نہیں پڑتا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی عمران خان کی جیب میں ہیں، یہ حکومت کیخلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے۔کورونا وائرس کی صورتحال پر شیخ رشید نے کہا کہ کورونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ریلوے مسافروں کو کورونا سے بچانے کیلئے (آج) ہفتہ کو ریلوے بورڈ کی میٹنگ ہے۔بھارت کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت انتہا پسندوں کی ترجمان ریاست بن چکاہے، مودی نے سارا ہندوستان کشمیر بنا دیا ہے، دلی میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہوا،امریکا اس پر نوٹس لے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.