چینی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان بھیج رہی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

0

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چینی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان بھیج رہی ہے۔ ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر خارجہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس مشکل وقت میں مدد کے لئے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چین کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے،چین اب تک کی امداد میں 12ہزار ٹیسٹ کٹس ، 3 لاکھ ماسک ، 10 ہزارحفاظتی سوٹ دے چکا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چینی حکومت نے 4 ملین امریکی ڈالر کورونا وائرس کے لیے الگ ہسپتال بنانے کے لئے بھی دئیے ہیں،سنکیانگ حکومت نے اسلام آباد کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کو بھی 50 ہزار ماسک فراہم کیے ہیں،چین سے نجی ذرائع سے ڈونیشن کی رقم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ علی بابا فاؤنڈیشن اور جیک ما فاؤنڈیشن نے 50 ہزار ٹیسٹ کٹس اور 5 لاکھ ماسک عطیہ کیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چین نے خنجراب پاس کے ذریعے 67 ملین روپے کے دو ٹن ماسک ، ٹیسٹ کٹس ، وینٹیلیٹر ، طبی حفاظتی لباس بھی مہیا کیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چینی طبی ماہرین کی ایک ٹیم چین سے جلد پاکستان پہنچے گی ، میڈیکل ٹیم ہماری صلاحیت کو مستحکم کرنے کے لیے چین سے طبی سامان بھی لائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی تعلقات نے وزیر اعظم عمران خان اور صدر شی جنپنگ کی متحرک قیادت میں زیادہ مضبوطی اور گہرائی حاصل کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خارجہ نے حال ہی میں اظہار یکجہتی کے لئے بیجنگ کا دورہ کیا ،پاکستان پہنچنے والے چینی ڈاکٹر 2 ہفتے تک پاکستان میں قیام کریں گے،چینی ڈاکٹر پاکستانی ڈاکٹرز کے ساتھ کورونا وائرس سے متعلق اپنے تجربات شیئر کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.