منشا پاشا لاک ڈاون میں معین اختر کو یاد کرنے لگیں

0

کراچی:  پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ اور سماجی کارکن منشا پاشا لاک ڈاون میں لیجنڈری کامیڈین و اداکار معین اختر کو یاد کرنے لگیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا کے ممکنہ پھیلاو سے بچاو کے پیش نظر لاک ڈاون کے دوران خود ساختہ تنہائی اختیار کئے اداکارہ منشا پاشا اپنے خیالات مداحوں سے شیئر کرتی آئی ہیں۔ منشا کے حالیہ ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ازخود تنہائی میں معین اختر کو یاد کررہی ہیں۔ منشا کا اپنے حالیہ ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ کاش معین اختر موجودہ صورتحال میں زندہ ہوتے تاکہ میں سن سکتی کہ ان کا کورونا کے حوالے سے کیا کہنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.