کرونا کے باعث ملک بھر میں مزید 2 اموات، ہلاکتیں 301 ہوگئیں‘ مجموعی کیسز 14079 تک پہنچ گئے

0

اسلام آباد/ کراچی/لاہور/ پشاور/ کوئٹہ/ مظفر آباد /گلگت : ملک میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 301 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14079 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 104 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 85 اور پنجاب سندھ میں 91 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد چودہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ وبا کے ہاتھوں مرنے والوں کی تعداد بھی تین سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 751 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 79 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں گذ شتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید سولہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکارافراد کی تعداد 301 ہوگئی ہے۔اب تک اس کے علاوہ ملک بھرمیں کورونا کے 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سیانتقال کرنے والوں کی تعداد104 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 85، پنجاب میں 91، بلوچستان میں14 اورگلگت بلتستان میں کورونا سیانتقال کرنے والوں کی تعداد 3 ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی تشخیص کیلیے اب تک ایک لاکھ 57 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 6417 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 751 میں اس کی تشخیص ہوئی ہے اور اب ملک بھر میں اس وائرس کے مصدہق مریضوں کی تعداد 14 ہزار 79 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5640 ہے، ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 4956، خیبرپختونخوا 1984، بلوچستان میں 781، اسلام آباد میں 261، گلگت بلتستان میں 320 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.