ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کی اجازت مل گئی

0

کراچی:  ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کی اجازت مل گئی، نوٹیفکیشن میں مچھلی کی فروخت کے بعد ہاربرکی صفائی لازمی قراردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کیشکار کی اجازت دے دی گئی ، ایس اوپیزکیساتھ سمندر میں مچھلی کے شکارکی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مچھلیوں کے شکارکی اجازت وفاق اور صوبہ سندھ کی حکومتوں کی جانب سے مشترکہ طورپردی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرزحفاظتی اقدامات پرعملدرآمد کاحلف نامہ فراہم کریں۔اعلامیے کے مطابق ہاربرپرسماجی فاصلے کاخیال،سینی ٹائزر، ماسک کااستعمال کیاجائے گا،ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرقانونی کاروائی ہوگی جبکہ فش ہاربر، کوآپریٹیو سوسائٹی احتیاط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی پابندہوگی۔نوٹیفکیشن میں مچھلی کی فروخت کے بعدہاربرکی صفائی لازمی قراردی گئی ہے اور کہا گیا کہ ایکسپورٹ سے وابستہ عملے، گاڑیوں کاداخلہ سینیٹائزر گیٹ سے ہوگا اور برآمداتی پلانٹ والے محدودعملے کیساتھ کام کرنے کے پابند ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.