سیالکوٹ سے ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کی شروعات

0

اسلام آباد :  وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سے ٹا ئیگر فورس کو میدان میں اتارنیکی شروعات کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ٹائیگر فورس کا ٹیسٹ رن سیالکوٹ میں ہو گا، 20 ہزار نوجوانوں کو عوامی خدمت کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔سیالکوٹ کی مقامی انتظامیہ نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو خط لکھ کر بطور رکن اسمبلی ٹائیگر فورس کی نمائندگی کے لیے تعاون طلب کیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ضلعی اور یوسی کی سطح پر کمیٹیوں کے لیے ممبران کے نام دینے کی درخواست کی گئی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سیٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنیکی شروعات کر رہے ہیں، نوجوانوں کو مساجد،اسپتالوں اور اہم مقامات پر عوامی خدمت کا موقع دیا جائے گا۔عثمان ڈار کے مطابق سیاسی وابستگی سے بالا عوامی نمائندے ٹائیگر فورس کی قیادت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیالکوٹ کے تمام ارکان اسمبلی کوخط لکھے گئے۔معاون خصوصی عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مرحلہ وار ٹائیگر فورس کو ملک بھر میں متحرک کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.