کوئٹہ، فاطمہ جناح اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کورونا وائرس میں مبتلا

0

کوئٹہ :  فاطمہ جناح اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایم ایس فاطمہ جناح اسپتال ڈاکٹر نور اللہ خان نے اپنے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اسپتال کی لیبارٹری میں 8 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے ہیں جس کے بعد میرا اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت ا?گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی 14دن کے لیے آئسولیشن میں جانا ہے اور پھر صحتیاب ہونیکے بعد میں اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ڈاکٹر نور اللہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی درخواست کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.