سندھ میں کورونا سے 24 گھنٹے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے،مراد علی شاہ

0

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا سے 24 گھنٹے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے، کورونا کے 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 13 وینٹی لیٹر پر ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں کورونا کے 335 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 5 ہزار 291 ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ 258 کورونا کے نئے مریض شہر کراچی میں رپورٹ ہوئے، حکومت نے گزشتہ روز 4112 ٹیسٹ کیے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا انفیکشن ریٹ 11 اور 12 سے کم ہو کر 8.15 فیصد ہوا، ا?ج 37 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، صحتیاب ہونے والے کْل مریضوں کی تعداد 963 ہوگئی ہے، صوبے بھر میں اس وقت 4236 مریض زیرعلاج ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.