دو اراکین سندھ اسمبلی میں کرونا وائرس کی تصدیق

0

کراچی : شہر قائد میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، دو اراکین سندھ اسمبلی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے اراکین سندھ اسمبلی میں سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو شامل ہیں، دونوں اراکین اسمبلی نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر نجی اور سرکاری اسپتالوں نے مزید کورونا کے مریض لینے سے انکار کردیا ہے، جناح اسپتال میں ایچ ڈی یو کے 19 بستروں پر مریض موجود ہیں جبکہ ائی سی یو کے سترہ بستروں پر بھی مریض موجود ہیں اسی طرح سول اسپتال میں مختص بارہ وینٹی لیٹرز پر بھی مریض موجود ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ نجی اسپتالوں کی بات کی جائے تو انڈس اسپتال کے تمام 28 بستر اور 15 وینٹ بھر گئے جبکہ اوجھا اسپتال کے تمام 50 بیڈ اور 16 وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔ضیا الدین اسپتال کے مخصوص 51 بیڈ اور 6 وینٹی لیٹر بھر گئے ہیں اغا خان اسپتال نے کرونا کے مزید مریض لینے سے انکار کردیا ہے اور باقاعدہ نوٹس بھی آویزاں کردیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مریضوں کا بوجھ عید کی چھٹیوں کے باعث سامنے آیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.