ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، وزیر اطلاعات شبلی فرار

0

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، مریم نواز پاکستان کو ایٹمی قوت بنانیوالی نسل کی کاوش کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا آج کے دن پاکستان کو اسلامی دنیاکی واحدایٹمی طاقت بننے کااعزازحاصل ہوا، ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے ، قومی وقار اورسالمیت ہمارے لئے سب سے مقدم ہے۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی نسل کی کاوش کواپنے خاندان سے نہ جوڑیں، اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر مرتبہ میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے، جو اپنے بیانیے سے وفانہ کرسکے وہ عوام سے کیاوفا کریں گے؟شبلی فراز نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کی قیادت کی وفامٹی سے نہیں پیسے سے ر ہی، ان وفائوں کی تصویریں ایون فیلڈ اوردیگرجائیدادوں کی صورت دنیابھرمیں نظرآتی ہیں، بچوں کامستقبل چھین کراپنی اولادوں کی زندگی بنانیوالوں کوقوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.