موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاست کے ٹڈی دل کا کردار ادا کر رہی ہے،عثمان بزدار

0

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاست کے ٹڈی دل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پنجاب میں کرونا سے نمٹنے کے لیے سیاسی وانتظامی ٹیم متحرک ہے،کرونا کیساتھ ٹڈی دلکا چیلنج بھی درپیش ہے،کرونااورٹڈی دل کے خلاف کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ملتان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر سمیت منتخب نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں ملتان کے ترقیاتی پیکیج کے مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت اور کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والیاقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا سے نمٹنے کے لیے سیاسی وانتظامی ٹیم متحرک ہے،کرونا کیساتھ ٹڈی دلکا چیلنج بھی درپیش ہے،کرونااورٹڈی دل کے خلاف کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف کامیابی کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے،شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کرنا چاہیے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا سے خوفزدہ اپوزیشن رہنمائوں نے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی،موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاست کے ٹڈی دل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستانی قوم اپوزیشن رہنمائوں کے منفی رویے سے مایوس ہے،افسوس کا مقام ہے اپوزیشن کرونا پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے بروقت اور مثبت اقدامات کو شہریوں نے سراہا ہے،بد قسمتی سے اپوزیشن کے پاس کرونا سے نمٹنے کا کوئی پلان نہیں،یہ عناصر ماضی کی طرح صرف بلند وبانگ دعوے ہی کر رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرونا،ٹڈی دل اور دیگر چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں،عوام کے تعاون سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.