پی آئی اے طیارہ حادثے کے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر

0

کراچی : پی آئی اے طیارہ حادثے کے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی گئی پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے اور تمام ریکارڈتفتیشی افسرکو فراہم کرنے کاحکم دیا جائے۔ کراچی کی مقامی عدالت میں پی آئی اے طیارہ حادثے کے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پولیس ذمے داروں کیخلاف ایف آئی آردرج نہیں کررہی، معاملات کومشکوک بنایاجارہاہے۔درخواست میں استدعا کی گئی پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے اور تمام ریکارڈتفتیشی افسرکوفراہم کرنے کاحکم دیاجائے، حادثے کے ذمے دار وزیرہوا بازی، چیف کنٹرولر اور چیئرمین پی آئی اے ہیں ۔واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی جناح گارڈن میں رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.