ٹھٹھہ: بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ: بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق

کراچی(زیبائے پاکستان آن لائن) ٹھٹھہ کے قریب بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرگئی، حادثے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ٹھٹھہ کے قریب کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی، حادثے کے بعد امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مرنے والے میں خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں