مقدونیا میں 21 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

مقدونیا میں 21 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

مقدونیا (زیبائے پاکستان آن لائن)جنوب مشرقی یورپ کے ملک مقدونیا میں پولیس نے 21غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے گشت کرنے والے اہلکاروں نے سربیا کی سرحد کے قریب ایک جیپ کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔اہلکاروں نے علاقے کی تلاشی لی تو جنگل میں چھپے 21 افراد پکڑے گئے جن کا تعلق پاکستان، عراق اور شام سے ہے۔ یہ افراد غیر قانونی طور پر سفر کررہے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو مائیگرینٹ ٹرانزٹ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں یونان کے حوالے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں