بھارتی فیملی کی انڈونیشیا کے ہوٹل میں چوری

بھارتی فیملی کی انڈونیشیا کے ہوٹل میں چوری

جکارتہ(زیبائے پاکستان ن لائن)انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی کے ایک ہوٹل سے جاتے ہوئے بھارتی خاندان نے ہیئر ڈرائر، ڈیکوریشن کے سامان سمیت دیگر الیکٹرونک اشیاء￿ اور ہینگرز چوری کرلیے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بالی کے ہوٹل اسٹاف نے جب ایک بھارتی خاندان کا سامان چیک کیا تو سب حیران رہ گئے۔ اسٹاف نے پولیس کو بلانے کی دھمکی دی تو بھارتی خاتون نے منت سماجت شروع کردی اور کہا کہ ہم جرمانہ ادا کرنے کو تیار ہیں۔جواب میں ہوٹل منیجر کا کہنا تھا کہ بات پیسے کی نہیں ہے، آپ کے پاس بہت پیسا ہے لیکن یہ بات عزت کی ہے۔ویڈیو میں ہوٹل اسٹاف اس بھارتی فیملی کی حرکت پر سخت غصے میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں