اسرائیل کی امداد بند کی جائے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا مطالبہ

اسرائیل کی امداد بند کی جائے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا مطالبہ

واشنگٹن(زیبائے پاکستان آن لائن)سینیئر امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے وائٹ ہاؤس سے اسرائیل کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسرائیل کی حمایت امریکا کی پالیسی نہیں ہونی چاہیے ۔ 2020 ء کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹس کے نامزد امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنے ایک انٹرویو میں بتا یا کہ امریکہ کو چایئے کہ وہ اسرائیل کی حمایت کرنا چھوڑ دے اسرائیلی وزیراعظم اور ا ن کی کابینہ نسل پرست ہے اسرائیل کی حمایت کبھی بھی امریکی پالیسی نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم کے نسل پرستانہ رجحانات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کو مشرق وسطی کی تمام قوموں اور ملکوں کے ساتھ تعاون کی پالیسی اختیار کرنا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں