جنرل صغیرحمود عزیز یمن کے نئے آرمی چیف تعینات

0

صنعاء (این این آئی)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے یمن کی مسلح افواج کی کمان جنرل صغیر حمود عزیز کو سونپ دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی صدر نے 2020ء کے صدارتی فرمان 10 میں میجر جنرل صغیر حمود عزیز کو جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے انہیں مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ جنرل صغیر اس سے قبل جوائنٹ ملتری آپریشنز کے کمانڈر تعینات تھے۔خیال رہے کہ سال 2014ء سے یمن حوثیوں کی مسلح بغاوت کے بعد جنرل صغیر بن عزیز یمنی فوج کے چوتھے چیف آف اسٹاف ہیں جو اس عہدے پر تعینات کیے گئے ہیں۔نومبر 2018 کے آغاز میں یمنی صدر نے میجر جنرل عبد اللہ النخعی کو چیف آف اسٹاف مقرر کیا۔ اس کے بعد میجر جنرل طاہر العقیلی اور لیفٹیننٹ جنرل محمد علی المقدیشی ان عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔جنرل حمود عزیز فوجی افسر بننے سے قبل رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجوایشن کی۔ انہوں نے 1983 میں ریپبلکن گارڈ میں شمولیت اختیار کی اور 2007 میں انہیں بریگیڈیئر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔انہیں متعدد اعلیٰ فوجی عہدوں پر ذمہ داریاں سونپی گئیں۔آرمی چیف مقرر ہونے سے قبل وہ مشترکہ آپریشن کے کمانڈر اور آپریشن آف چیف تعینات تھے۔ریپبلکن گارڈ کے طارق بن زیاد کیمپ کے نائب چیف بھی رہ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.