سعودی مشیر کی شاہ سلمان کی نیابت میں حسنی مبارک کی تعزیتی تقریب میں شرکت

0

قاہرہ(این این آئی ) قاہرہ میں سابق مصری صدر حسنی مبارک کی تعزیتی تقریب میں سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان کی نیابت ان کے مشیر اور وزیر مملکت شہزادہ منصور بن متعب بن عبدالعزیز نے شرکت کی ہے ۔ جب کہ ان کے ہمراہ تعزیتی تقریب مین شرکت کرنے والوں میں سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے افریقی امور احمد بن عبدالعزیز قطان بھی موجود تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق شہزادہ منصور بن متعب کے قاہرہ ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ان کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔ اس موقعے پر مصر میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ بن احمد نقلی اور مصری حکام موجود تھے۔شہزادہ منصور بن متعب بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی وفد نے قاہرہ میں مرحوم مصری صدر حسنی مبارک کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔خیال رہے کہ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک گذشہ منگل کو 92 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ وفات کے وقت وہ قاہرہ کے ایک فوجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد انہیں قاہرہ میں سپرد خاک کیا گیا۔مصری ایوان صدر اور مسلح افواج نے بھی حسنی مبارک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.