فرانس میں کرونا کے نئے 19 کیسز کی تشخیص، کل تعداد 57 ہوگئی

0

پیرس(این این آئی) فرانس میں کرونا وائرس کے مزید 19 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد فرانس میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 57 تک جا پہنچی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر دفاع نے بتایا کہ پیرس کے شمال میں ایک فوجی اڈے پر کرونا وائرس کے مزید مریض سامنے آئے ہیں،انہوں نے بتایاکہ فرانس نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اٹلی کی سرحد پر ہائی الرٹ کر دیا ہے،اس کے علاوہ فرانس کی نیشنل ریلوے کمپنی نے ز پیرس میلان ٹرین لائن پر کام کرنے والے ملازمین کو اٹلی کی طرف کام پر جانے سے روک دیا ہے،کرونا سے نمٹنے کی حکمت عملی پیش نظر فرانسیسی حکومت نے شمالی اٹلی میں لومبارڈی اور وینیٹو سے واپس آنے والے افراد کو 14 دن تک انکیوبیشن پیریڈکے تحت گھروں میں رہنے یا طبی مراکز میں رکھنے کی تجویز دی ۔ کرونا وائرس کے خطرات بڑھنے کے بعد اٹلی اور فرانس میں سیاحوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.