وزیراعظم کا عزم ہے کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ، باقی امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے، فردوس عاشق اعوان

0

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم کا عزم ہے کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ، باقی امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ باقی امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں مرض کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ اس مرض کے 98 فیصدسے زائد صحت مند ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تشویش اور پریشانی کی بات نہیں۔ انہوںنے کہاکہ بطور مسلمان یہ دعا بھی ہمیں پڑھنی چاہئے تاکہ اس مرض سے عافیت اور حفاظت میں رہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔ اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ البتہ حفاظتی تدابیر اختیار کرناخصوصا صفائی کا اہتمام لازم ہے،مسلمانوں کیلئے تو صفائی نصف ایمان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.