شمالی کوریا نے مزید دو مختصر رینج کے میزائلوں کا تجربہ کرلیا

0

ٹوکیو/پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا نے مزید دو مختصر رینج کے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ادھرجنوبی کوریا اورجاپان نے شمالی کوریا کے اس تازہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ضروری قرار دیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شمالی کوریا نے مزید دو مختصر رینج کے میزائلوں کا تجربہ کیا ،جاپان اور جنوبی کوریا نے بتایاکہ مختصر رینج کے بیلیسٹک میزائل سمندر میں گرے۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے اس تازہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ضروری قرار دیا۔ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کے سبب شمالی کوریا نے میزائلوں کے تجربات کا سلسلہ روک رکھا تھا۔ تاہم رواں ماہ کے آغاز سے اب تک ایسے چار میزائلوں کا تجربے کیے جا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق شمالی کوریاپر ایسے تجربے کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.