امریکا،کورونا وائرس سے متاثرہ شیر خوار بچے کی موت، تحقیقات شروع

0

الینوائے(این این آئی)امریکی ریاست الینوائے میں حکام ایک ایسے شیر خوار بچے کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں جو کورونا انفیکشن کا شکار تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کووڈ انیس کے شکار کسی بچے کی موت کا یہ اولین واقعہ ہے۔ مرنے والے بچے کی عمر ایک برس سے بھی کم تھی۔ کووڈ انیس سے سب سے زیادہ خطرہ کمزور جسمانی قوت مدافعت، شدید بیماریوں کے شکار اور عمر رسیدہ افراد کو ہوتا ہے۔ کووڈ انیس کے باعث الینوائے میں ہونے والی 65 فیصد اموات 60 برس یا اس سے زائد عمر کی لوگوں کی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.