ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کو مکمل لاک ڈائون کرنے کے مخالف کردی

0

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کے پھیلا ئوپر قابو پانے کے لیے سب سے زیادہ متاثرہ شہر نیویارک سمیت بڑے شہروں کو مکمل لاک ڈائون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ قرنطینہ ضروری نہیں بلکہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹیکٹ جیسے شہروں کے رہائشی آئندہ چودہ دنوں تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ نیویارک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔ امریکا میں اس انفیکشن کے شکار افراد کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بائیس سو تک پہنچ چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.