راشن کی فراہمی کے منصوبے کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دی جائے گی، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز

0

اسلام آباد (این این آئی)ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہاہے کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت مزدوروں اور یومیہ دیہاڑی پر کام کرنے والوں کو راشن کی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے، آئندہ ہفتے اس پیکج کو حتمی شکل دے دی جائیگی۔ ایک انٹرویو میں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے بتایا کہ کورونا کے باعث بے روزگار اور مستحق افراد کی ڈیٹا انٹری کے لیے پورٹل تیار کرنے کی تجویز پر کام کیاجا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں اور مزدوروں کو ترجیح دی جائے گی اور منصوبے پر وزیراعظم کے احکامات کے مطابق عمل کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ 50 ارب روپے کے فنڈ میں سے یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے مزدوروں اور یومیہ دیہاڑی پر کام کرنے والوں کو ماہانہ تین ہزار روپیکا راشن فراہم کیا جائے گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دی تھی جس کے تحت 70 لاکھ دیہاڑی دار (ڈیلی ویجز) افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.