کراچی میں لاک ڈاؤن کے باعث دودھ کی فی لیٹر قیمت 80 روپے پر آگئی

0

کراچی (این این آئی)کراچی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 110 سے 80 روپے پر آگئی۔کراچی میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا ، شہر میں ہوٹل اور چائے خانے بند ہونے سے دودھ کی طلب و رسد میں بھی فرق آیا ہے۔دودھ کی فروخت میں کمی آنے سے نہ صرف دودھ منڈی میں قیمتوں میں کمی آئی ہے بلکہ شہر کی مختلف دکانوں پر بھی دودھ معمول سے کم قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ دودھ کو زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رکھ سکتے اس لیے اس کی جلد فروخت کے لیے قیمتیں کم کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہر کے بعض علاقوں میں دودھ 110 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوتار ہا تو متعدد جگہوں پر 80 روپے اور کہیں اس سے بھی کم قیمت پر ملتا رہا دوسری جانب کراچی ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں اورحکومت سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم کوئی بھی فیصلہ کرتے ہوئے ہمیں اعتماد میں لیا جائے تاکہ مسائل کا مقابلہ کرسکیں۔ڈیری فارمرز نے کہاکہ درست منصوبہ بندی کے بغیر فیصلوں سے دودھ کی قیمت میں آنے والے دنوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.