کورونا ٹیسٹ میٹریل ، حفاظتی کٹس ، وینٹی لیٹرزکے فوری حصول کیلئے چین سے مدد لی جائے ‘سعد رفیق

0

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت ہی موجود نہیں ،حکومت تمام پرائیویٹ لیبزکے لئے کرونا ٹیسٹ کے کم از کم نرخ مقرر کرے ،سرکاری ہسپتالوں او رہیلتھ سنٹرزمیں کرونا ٹیسٹ کی مفت سہولت مہیا کی جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم نے ڈینگی ٹیسٹ کو800 روپے سے 80 روپے تک لاکر دکھایا تھا،کورونا ٹیسٹ کا دائرہ سرکاری ہسپتالوںسے رورل ہیلتھ سنٹرز تک پھیلایا جائے ،ہر ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ونٹی لیٹر ز مہیا کیے جائیں ،ڈاکٹرز نرسز پیرا میڈکس پولیس اور ریسکیو اہلکاروںکے پاس حفاظتی کٹس نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں مقامی سطح پر پرائیویٹ مینو فیکچررز کے ذریعے کرونا حفاظتی کٹس تیار کروائیں،کرونا ٹیسٹ میٹریل ، حفاظتی کٹس ، وینٹی لیٹرزکے فوری حصول کے لئے چین سے مدد لی جائے ،صدر یا وزیر اعظم فی الفور چین کا ایک روزہ دورہ کر کے مدد کی اپیل کریں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کورونا کے خلاف اقدامات کیلئے ڈینگی کو شکست دینے والی شہباز شریف کی ہیلتھ ٹیم سے استفادہ کرے ،کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات ناکافی اور سست رفتاری کا شکار ہیں، مریضوں کا ڈیٹا اور اقدامات قوم کے سامنے کیوں نہیں لائے جا رہے؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.