ٹیسٹنگ، قرنطینہ اور عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں‘ مریم اورنگزیب

0

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیسٹنگ، قرنطینہ اور عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں،ابھی تک کورونا سے آگاہی کے لئے ایک جامع پالیسی نہیں بنائی جاسکی ۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ قومی سطح پر عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کی پالیسی بنائی جائے،خدانخواستہ کورونا میں مبتلا ہونے یا اس کی علامات پائے جانے پر کیا کرنا ہے عوام کو اس حالے سے کچھ پتہ نہیں،عوامی آگاہی مہم کو مقامی زبانوں میں ترجمہ کرکے ملک بھر میں عوام تک پہنچایا جائے ، علاقائی اور مقامی میڈیا کو اس قومی مہم میں شامل کیا جائے ۔ٹی وی چینلز عوام میں سماجی فاصلے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں کردار ادا کریں ،ٹی وی چینلز،ریڈیو پاکستان اور ریڈیو کے نجی چینلز بہتر آگاہی پیدا کرکے قوم کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.