صارفین کے واٹس ایپ اکائونٹس ہیک، فیس بک کا اسرائیلی کمپنی پر مقدمہ

0

واشنگٹن:  فیس بک انشورنس نے اپنی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کے اکائونٹ کو ہیک کرنے یا ان تک رسائی حاصل کرنے کے الزام میں اسرائیلی کمپنی کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے،فیس بک انشورنس کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی سافٹ وریئر فرم این ایس او نے امریکا میں اپنے دفاتر اور امریکی کمپیوٹر سرورز کو استعمال کرتے ہوئے کم از کم 1400واٹس ایپ صارفین کے اکائونٹس کو ہیک کیا ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسمارٹ وار کے اس دور میں اگرچہ گوگل، ٹوئٹر اور فیس بک جیسی ویب سائٹس کے خلاف صارفین کی جاسوسی کرنے کے خلاف آئے دن الزامات لگانے سمیت ان کے خلاف مقدمات بھی دائر کیے جاتے ہیں۔تاہم اب پہلی بار فیس بک انشورنس نے اپنی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کے اکانٹ کو ہیک کرنے یا ان تک رسائی حاصل کرنے کے الزام میں اسرائیلی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔جی ہاں، فیس بک نے امریکی عدالت میں ایک اسرائیلی ٹیکنالوجی فرم کے خلاف واٹس ایپ صارفین کے اکانٹس کو ہیک کرنے یا ان تک رسائی حاصل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کردیا۔برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق فیس بک انشورنس نے اسرائیلی سافٹ ویئر ٹیکنالوجی فرم این ایس او گروپ کے خلاف ریاست کیلی فورنیا کے شہر اوکلینڈ کی فیڈرل کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا۔گزشتہ ہفتے فیس بک انشورنس کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دعوی کیا گیا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی سافٹ وریئر فرم این ایس او نے امریکا میں اپنے دفاتر اور امریکی کمپیوٹر سرورز کو استعمال کرتے ہوئے کم از کم 1400 واٹس ایپ صارفین کے اکانٹس کو ہیک کیا یا ان تک غیر قانونی طریقے سے رسائی حاصل کی۔درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسرائیلی ادارے نے متعدد ممالک کے صحافیوں، قانون دان، سیاستدانوں، سماجی رہنماں اور دیگر اہم شخصیات کے موبائل فونز تک رسائی حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.