ہوادے کمپنی نے امریکہ میں استغاثہ دائر کر دیا

ہوادے کمپنی نے امریکہ میں استغاثہ دائر کر دیا

واشنگٹن (زیبائے پاکستان آئی ا ین پی ) ہوادے کمپنی نے امریکہ میں استغاثہ دائر کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایکٹ آئین کے خلاف ہے،یہ پابندی شہری حقوق کو ضبط کرتی اور جائز قرار دیئے گئے عمل کی مخالفت کرتی ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی کانگریس نے مالی سال دو ہزار انیس کے لیے قومی دفاعی اختیار ایکٹ کی منظوری دی ہے یہ ایکٹ ہواوے کمپنی کے خلاف ہے اور بنیادی حقوق سلب کرتا ہے، ہواوے کمپنی سے ملنے والی تازہ ترین اطلاع کے مطابق ہواوے کمپنی نے امریکہ میں استغاثہ دائر کیا ہے۔ہواوے کمپنی نے چیف لیگل آفیسر سونگ لیو پھینگ کا بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہوادے کمپنی نے عدالت میں درخواست پیش کی ہے کہ یہ ایکٹ آئین کے خلاف ہے۔یہ پابندی شہری حقوق کو ضبط کرتی اور جائز قرار دیئے گئے عمل کی مخالفت کرتی ہے۔اس کا واضح مقصد یہ ہے کہ ہواوے کمپنی کو امریکی مارکیٹ سے نکالا جائے۔ یہ ایکٹ کسی تردید یا صفائی کا موقع دیئے بغیر ، براہ راست ہواوے کمپنی کو مجرم ٹھہراتا اور ہواوے کے خلاف متعدد پابندیاں لگاتا ہے یہ ظلم ہے، جو امریکی آئین کے مطابق بھی واضح طور پر ممنوعہ ہے۔امید ہے کہ امریکی عدالت اس نوعیت کے سابقہ کیسز کی طرح ہواوے پر عائد کردہ پابندی بھی آئین کے خلاف ہونیکا اعلان کرے گی۔یہ بیان وال سٹریٹ جرنل سمیت دیگر امریکی ذرائع ابلاغ پر شائع ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں