خیبرپختونخوا میں اتوار تک لاک ڈاؤن رہے گا

0

پشاور: کورونا وائرس کے باعث بگڑتی صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں اتوار تک لاک ڈاؤن رہے گا۔مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہاہے کہ کے پی کے تمام شہروں میں اتوار تک لاک ڈاون رہے گا، صرف پیر سے جمعرات تک کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام 5 بجے کے بعد ضروری دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی ،صرف جنرل اسٹور، سبزی، پھل اورگوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حجام اور سیلون ہفتے میں 3 دن یعنی جمعہ، ہفتہ، اتوار کو کھلے رہیں گے۔اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیزپر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.