کوئٹہ،انچارج بولان میڈیکل کمپلیکس ٹراما سینٹر بھی کورونا وائرس سے شہید

0

کوئٹہ: کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس کے ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر زبیر خان کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ترجمان بی ایم سی کے مطابق ڈاکٹر زبیر خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ چند روز قبل مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ڈاکٹر زبیر خان کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ڈاکٹر زبیر خان بولان میڈیکل کمپلیکس اور سول ہسپتال کوئٹہ میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ڈاکٹر زبیر خان دوسرے ڈاکٹرہیں جو کورونا کا شکار ہوئے، اس سیقبل سینئر ڈاکٹر نعیم آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.