عزیر بلوچ جے آئی ٹی،چیف سیکریٹری سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

0

کراچی: موفاقی وزیر علی زیدی نے لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ اور نثارمورائی کی جے آئی ٹی پبلک نہ کرنے کے معاملے پر چیف سیکریٹری سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے جنوری میں تینوں اہم جے ا?ئی ٹیز پبلک کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سانحہ بلدیہ میں گرفتار ملزمان نے اہم ترین انکشافات کیے تھے، عزیر بلوچ نے دہشتگردی اور دیگروارداتوں میں اہم شخصیات کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سب کہہ رہے ہیں طیارہ حادثے کی رپورٹ پبلک کریں، عزیر بلوچ، نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کی جائے، جے آئی ٹی میں ان لوگوں کا نام ہے جو آج بھی اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ بھی پبلک ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کراچی کیساتھ گزشتہ 2 دہائیوں سے زیادتیاں ہو رہی ہیں، طیارہ حادثہ کے متاثرین جائز مطالبات کر رہے ہیں، چاہتا ہوں تحقیقات 100 فیصد پبلک ہونی چاہئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.