وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کورونا وائیرس اور ٹڈی دل کی روک تھام سے متعلق امور کا اعلئ سطحی جائیزہ اجلاس

0

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کورونا وائیرس اور ٹڈی دل کی روک تھام سے متعلق امور کا اعلئ سطحی جائیزہ اجلاس ۔

محکمہ صحت محکمہ زراعت اور بلوچستان کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اجلاس کو متعلقہ امور پر بریفنگ
۔اجلاس میں کورنا وائرس سے متعلق فرائض کی ادائیگی کے دوران وفات پانے والے سرکاری ملازمین کو شہداء کی کیٹیگری میں شامل کرنے اور لواحقین کو شہداء پیلیج دینے کا فیصلہ
۔اجلاس میں شیخ زید اور فاطمہ جناح اسپتال کے ڈاکٹروں پیر ا میڈکس لیبارٹری ٹیکنیشنز اور بلاواسطہ ڈیوٹی دینے والے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے لیۓ مالی مراعات کا اعلان
۔ڈیوٹی کی نوعیت کے مطابق ڈاکٹروں پیرا میڈکس دیگر اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کو ماہانہ ایک تا تین بنیادی تنخواہیں دی جائیں گی
۔اضافی بنیادی تنخواہوں کی ادائیگی یکم مارچ 2020 سے لاگو ہو گی
۔محکمہ صحت ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی ڈیوٹی کی نوعیت سے متعلق تفصیلات محکمہ خزانہ کو فراہم کریگا
۔اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن ،عوام کے عدم تعاون اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار
۔نجی اسپتالوں اور رجسٹرڈ کلینکس میں او پی ڈی اور علاج معالجہ پر پابندی نہیں تاہم حفاظتی تدابیر کی ایس او پی پر عملدرآمد لازم ہو گا۔اجلاس میں فیصلہ
۔اجلاس میں سرکاری اسپتالوں میں سمارٹ او پی ڈی کے آغاز کا فیصلہ۔محکمہ صحت کو اقدامات کرنے کی ہدایت
۔اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کے نتائیج کے مطابق صوبے میں کورناوائرس متاثر ہ افراد کی تعداد 3928 ہے .اجلاس کو بریفنگ
۔فاطمہ جناح اسپتال میں کورنا وائرس کے ٹیسٹ کی صلاحیت 800سے 1200 تفتان میں 44 بولان میڈیکل اسپتال میں 44 اور شیخ زید اسپتال میں 100 ٹیسٹ روزانہ ہے
۔لیبارٹریوں کے لیۓ کنٹریکٹ کی بنیاد پر مائیکرو بیالو جسٹ اور ٹیکنیشنز بھرتی کیۓ گیۓ ہیں ۔سیکریٹری صحت
۔اگلے دو ماہ کی ضرورت کے مطابق وی ٹی ایم ٹیسٹنگ کٹس اور پی پی ای کٹس سمیت دیگر ضروری سامان دستیاب ہے
۔محکمہ صحت نے 200 ملین روپے کی لاگت سے طبی آلات کی خریداری مکمل کی مزید 233 ملین روپے سے خریداری کا عمل جاری ہے
۔شیخ زید اور فاطمہ جناح اسپتال میں آکسیجن کی دستیابی اور فراہمی کے نظام میں مزید بہتری لائ جارہی ہے۔اجلاس کو بریفنگ
۔کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد سے رضا کارانہ طور پر بلڈ پلازمہ حاصل کیا جاۓ گا۔اجلاس میں فیصلہ
۔کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کے تناسب میں اضافہ ہورہا ہے ۔بریفنگ
۔کورنا وائرس روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنتا جا رہا ہے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہی وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ ہے ۔وزیراعلئ جام کمال خان
۔عوام میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں علاج اور خوراک سے متعلق معلومات کی آگاہی کے لیۓ میڈیا کے زریعہ مہم شروع کی جاۓ۔وزیراعلئ کی محکمہ اطلاعات کو ہدایت
۔کوئیٹہ سمیت صوبہ بھر میں ملیریا کنٹرول پروگرام پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاۓکمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملیریا کنٹرول سپرے کا آغاز کریں وزیراعلئ کی ہدایت

Leave A Reply

Your email address will not be published.