ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کوئٹہ ثاقب خان کاکڑ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوااجلاس میں چھوٹا گوشت (مٹن) کی قیمت 850 روپے فی کلو مقرر کی گئی

0

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کوئٹہ ثاقب خان کاکڑ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوااجلاس میں چھوٹا گوشت (مٹن) کی قیمت 850 روپے فی کلو مقرر کی گئی اور کہا گیاکہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ پر ہی عمل درعمل کرنے کے لئے تمام تاجروں اور دکانداروں کو پابند بنایا جائے خودساختہ قیمتیں رکھنے والے گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں اسپیشل مجسٹریٹ سمیع اللہ، صدر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان امردین آغا، چیئرمین تاجران بلوچستان ٹکری حمید بنگلزئی، چیف کوآرڈینیٹرپامیر کنزیومر سوسائٹی نزر محمد بڑیچ، سول سوسائٹی سے میر اسلم رند، کے علاوہ مٹن اینڈ بیف ایسوسی ایشن کے نمائندے، صدر ڈیری فارمز ایسوسی ایشن، پولٹری فارمز، صدر ملک شاپ اور دیگر متعلقہ ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے اجلاس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ سرکاری مقررکردہ پرائس لسٹ پر من وعن عملدرآمد کروایا جائے گا اس سلسلے میں پرائس لسٹ کے برخلاف اشیاء خوردنوش فروخت کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی لہذا تمام دُکاندار ان سرکاری پرائس لسٹ کے مطابق خرید فروخت کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ شہر میں اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور تمام مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے فروخت کرنے اور زائدالمعیاد اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ شہر میں کسی دکاندار کو پرائس لسٹ کے برخلاف اشیائے خوردنوش فروخت کرنیکی اجازت نہیں ہوگی چھوٹا گوشت(مٹن) کی موجودہ قیمت 850 روپے فی کلو طے ہوا ہے اسکے علاوہ دیگر اشیاء کی قیمتیں پرائس لسٹ کی مطابق ہوگیں اور ان کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے لہذا خودساختہ قیمتیں مقرر کرنا اور لوگوں کو مہنگی داموں اشیاء فروخت کرنا پرائس کنٹرول کمیٹی کے فیصلوں کے منافی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.