فلم’’عشق بدمعاش ‘‘کے میوزک کا آغازگلوکارہ عذراجہاں کی آوازسے کردیا گیا

فلم’’عشق بدمعاش ‘‘کے میوزک کا آغازگلوکارہ عذراجہاں کی آوازسے کردیا گیا

لاہور(زیبائے پاکستان آن لائن)ایورگرین موویزکے روح رواں فلمسازمہرمحمداسلم نے اپنی نئی پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش ‘‘کے میوزک کا آغازکردیاہے،جس کی ریکارڈنگ کا آغازگزشتہ روز مقامی ریکارڈنگ اسٹوڈیومیں گلوکارہ عذرا جہاں کی خوبصورت آوازسے کیا گیا ،اس فلم کے میوزک ڈائریکٹراشفاق علی ہیں،گلوکارہ صائمہ جہاں اور ڈائریکٹرانجم پرویزہیں،جبکہ کاسٹ میں معمررانا،حیدرسلطان،خرم جانوبابا،سلمان انجم اور لائبہ خان اہم کرداروں میں جلوہ گرہورہے ہیں،دیگرفنکاروں کی کاسٹ زیرغورہے ،فلمسازمہرمحمداسلم کا کہنا ہے کہ فلم’’عشق بدمعاش‘‘روٹین کی فلموں سے منفردہوگی،جو فلم بینوں کی پسندکومدنظررکھ کرہی بنائی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں