سلیکٹڈ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ،نیئر بخاری

سلیکٹڈ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ،نیئر بخاری

اسلام آباد (زیبائے پاکستان آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ کارکن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم کی تعمیل کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ سلیکٹڈ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ نالائق حکومت نے ایک سال میں معیشت تباہ کر دی ہے۔ بچے بجلی کے بل پر والدین کو قتل کر رہے ہیں۔ عمران خان کے پاس مستقبل میں چھپنے کے لئے کنٹینر کی ضرورت ہوگی اس لئے کنٹینر سنبھال کر رکھیں۔ اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوے نیر بخاری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی امید اور پاکستان کا مستقبل ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی فلاسفی کے وارث بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کا دفاع کر رہے ہیں کیونکہ جمہوریت میں ہی پاکستان کی بقاء ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں