وزیراعظم عمران خان نے آج منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے آج منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (زیبائے پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے آج منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں9 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا، رولزآف بزنس1973 میں ترامیم، قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کے قیام ،ایم ڈی پاسکو کی تعیناتی اور متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کیسی ای او کی تعیناتی پربھی غورکیا جائیگا۔ اجلاس میں متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کیسی ای او کی تعیناتی پرغورکیا جائیگا۔ اجلاس میں ایم ڈی پاسکو کی تعیناتی کی سمری پیش کی جائے گی۔وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں پچھلے 10 سالوں کے دوران سابق صدر مملکت اور وزراء￿ اعظم کے غیر ملکی سفری اخراجات، علاج معالجے اور حج عمرے کے اخراجات آئینی طریقے سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نو سو کروڑ روپے کے گھر میں رہنے والے شخص کے باپ کے علاج کا پیسہ پاکستانی قوم نے ادا کیا، بھٹو زندہ ہے کے نعرے کی آڑ میں پی آئی اے کی 21 پروازوں کو قومی روٹ سے ہٹا کر سکھر لے جایا گیا، سابقہ حکمرانوں کے دہی بھلوں کا بل 25 کروڑ روپے ادا کیا گیا، نوازشریف کے علاج کیلئے پی آئی اے کا جہاز پارک کرنے کی مد میں 28 کروڑ روپے قومی خزانے سے ادا کئے گئے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے گزشتہ روز کے اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ اور اس کے مثبت اثرات، قومی ترجیحات، خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کو کامیاب دورہ امریکہ پر مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں