اترکھنڈ ، چٹان گرنے سے 4 افراد ہلاک،8 زخمی

اترکھنڈ ، چٹان گرنے سے 4 افراد ہلاک،8 زخمی

چندی گڑھ(زیبائے پاکستان آن لائن)بھارت کے صوبے اترکھنڈ میں چٹان گرنے سے 4 افراد ہلا ک اور 8زخمی ہوگئے ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کے ترجمان بریجیش بھٹ نے کہا ہے کہ گنگو تری نیشنل ہائی وے پر 9 مسافر پک اپ میں سوار تھے اور تین افراد موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے کہ حالیہ مون سون کی تیز بارشوں کی وجہ سے پہاڑی سے چٹان سڑک پر گرنے سے 4 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ہیں جس میں پک اپ میں سوار 3 افراد اور ایک موٹر سائیکل سوارموقع پر ہلا ک جبکہ 8شدید زخمی ہوگئے ، پک اپ اور موٹر سائیکل کوشدید نقصان پہنچا۔زخمیوں کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سنٹر نریندرہ نگر منتقل کر دیا گیا۔ 4لاشوں کی شناخت ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں